کلکتہ8مارچ (یواین آئی)عالمی یوم خواتین کے موقع پر پیدل مارچ کی قیادت کرنے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 2مئ کو ہم فتح کے نشان کے ساتھ مسکرائیں گے اور ہمارے امیدوار جیت کر کلکتہ آئیں گے بی جے پی کے پاس پیسہ ، طاقت ہے، مشنری ہے اور ہمارے پاس عوام کی طاقت ہے پیدل مارچ میں آج بڑی تعدادلوگوں نے شرکت کی ۔یہ جلوس کالج اسکوائر سے شروع ہوکر ڈورینا کراسنگ پر جاکر ختم ہوا ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ میں وزیر اعظم کی کرسی کا احترام کرتی ہوں۔ لیکن اتنے بڑے عہدے پر فائز ہوکر جھوٹ بولنا اس عہدہ کی توہین ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم نے بریگیڈ میدان میں کہا کہ بنگال کی لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں۔ ارے ، لڑکیاں یہاں ، صبح ، رات ، دوپہر ، سہ پہر میں چہل قدمی کرتی ہیں۔ مودی اورشاہ کے گجرات میں دو سالوں میں ، 1944 افراد
ہلاک اور 4629 اغوا ہوئے ہیں۔ احمد آباد ، اتر پردیش عصمت دری میں سرفہرست ہیں کیا آپ کو شرم نہیں آتی ہے کہ اس قدر جھوٹ بولتے ہیں ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بریگیڈ میں جوکچھ جھوٹ بولے گئے وہ سب بی گریڈ کی حرکتیں تھیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے خواتین پریشان ہے ۔ان کے گھر کا نظام بگڑگیا ہے ۔ایندھن کی قیمتیں اس وقت بڑھ رہی ہیں جب پوری دنیا میں خام تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔ ایک گیس سلنڈر کی قیمت 900 روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ جولوگ بی جے پی کو ووٹ دیں گے اس کا مطلب ہے کہ وہ مہنگائی کے حامی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کل آئے اور کہا ہر گھر میں ڈاکٹر اور انجینئر بنائیں گے۔ ارے ، ہمارے گھر میں ڈاکٹر اور انجینئر ہیں ۔بنگال پہلے سے ہی تعلیم یافتہ ہے ۔آپ اس کی فکر نہ کریں ، گیس کی قیمتوں پر آپ قابو پائیں ۔