the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
چندی گڑھ ، 26 مارچ ( یواین آئی ) زرعی قوانین کے خلاف پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کی تنظیموں کے بھارت بند کا بڑے پیمانے پر اثر دیکھنے کو ملا ، جس سے ریل اور سڑک ٹریفک شدید متاثر رہی ۔ دہلی سے کٹرہ جانے والی وندے ماترم ایکسپریس کو کسانوں نے گھنٹوں تک روک کر رکھا ۔ ہریانہ اور پنجاب میں کئی ٹریک پر دھرنا دینے سے ریل ٹریفک متاثر رہی اور سڑک ٹریفک کو شدید متاثر کیا ۔ چندی گڑھ کے نزدیک موہالی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک کسانوں نے دھرنا دیا اور ڈیراباسی میں بھی قومی شاہراہ کو بند کیا ۔
سخت سکیورٹی کے باوجود کسان یونینوں کے مظاہرین نے ریل اور سڑک جام کر دی ۔ پٹیا لہ ، سمرالا ، سنگرور ، فریدکوٹ ،



فاضلکا ، لدھیانہ ، ہوشیار پور سمیت پنجاب میں بند کا فی اثر نظر آیا ۔ بھارتیہ کسان یونین نے ضلع مو گا میں مکمل طور پر بند رکھا اور ریاست میں متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک اور سڑکوں کو بند رکھا ۔
بی کےیو کے جنرل سکریٹری سکھدیو سنگھ کوکری نے بتا یا کہ کسان یونینوں نے 28 مارچ کو کالی ہولی منانے کا فیصلہ کیا ہے اور 27 سے 31 مارچ تک ، کسان یونینیں گھراؤ کر یں گی اور قلعہ رائے پور کو ڈرائی پورٹ بند کریں گے اور خشک بندرگاہ پر اڈانی گروپ کی کسی مال گاڑی کو آنے نہیں دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی آئی کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجا ج میں پانچ اپریل کو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے تمام گوداموں کا گھراؤ کیا جائے گا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.