: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اسلا م آباد/7جون(ایجنسی) پاکستان کی احتساب عدالت نے معزول وزیراعظم نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کی ایک ہفتہ کے لئے لندن جانے سے متعلق عرضی جمعرات کو خارج کردی۔ سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی نے احتساب عدالت سے لندن میں بیمار بیوی کلسم نواز کو دیکھنے کے لئے جانے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔ ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی احتساب بیورو (این اے بی) نے شریف کنبہ کے خلاف بدعنوانی کے معاملہ کی سماعت کے دوران چھوٹ
دینے کی درخواست کی۔ عدالت نے کہاکہ مقدمہ اپنے آخری مرحلہ میں ہے۔ اس لئے شریف کنبہ کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جسٹس محمد بشیر نے پہلے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا۔ شریف کنبہ نے 11سے 16جون تک عدالت میں پیش ہونے سے چھوٹ والی عرضی کے ساتھ کلسم کی میڈیکل رپورٹ بھی نتھی کی تھی۔ شریف کنبہ نے عدالت سے کینسر سے متاثرہ کلسم نواز کے علاج کے لئے برطانیہ جانے کی اجازت مانگی تھی۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ کلسم کو کیمیو تھراپی کے چھ راونڈ دینے کے بعد آرام کی ضرورت ہے۔