the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
راست 

مرکزی میلاد جلوس اور 1500ویں جشن کے ضمن میں نمائندگی 
بیرسٹر اویسی اور اکبر اویسی سے دارالسلام میں کمیٹی کے ذمہ داران کی ملاقات 
حیدرآباد 24 آگسٹ (پریس نوٹ) مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد نے 1500ویں جشن میلاد النبی ﷺ کے ضمن میں سال تمام جشن میلاد کی تقاریب اور 12 ربیع الاول کو تاریخی مکہ مسجد سے مرکزی میلاد جلوس کے انتظامات اور کامیاب انصرام کے سلسلہ میں آج دارالسلام میں تفصیلی نمائندگی کی۔ کمیٹی کے ذمہ داران نے بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اور جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی سے تفصیلی نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی میلاد جلوس کے راستوں پر بلدی، برقی، آبرسانی و دیگر انتظامات اور سال تمام مختلف پروگراموں کا اہتمام کے ضمن میں مشاورت کی۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس نے مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد کو تیقن دیا کہ تمام انتظامات کے لئے مجلسی ارکان اسمبلی و کارپوریٹرس کمیٹی کے ساتھ اشتراک کریں گے۔ انتظامات کو مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے جلوس کے علاوہ دیگر مواقع پر سیرت طیبہ سے متعلق مختلف پروگراموں کے سلسلہ میں اشتراک کرنے کا تیقن دیا۔ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی اور قائد مجلس جناب اکبر الدین اویسی کو کمیٹی کی جانب سے سال تمام جشن میلاد النبی ﷺ کے پروگراموں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ اس 1500ویں جشن میلاد کے اہم‌ سنگ میل کو یادگار اور بامقصد بنانے کے لئے ایسے پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں کہ عام مسلمانوں کو سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں سے متعلق واقفیت کروایا جاسکے اور غیر مسلم برادران وطن کو بھی حضور اکرم ﷺ کی



حیات مبارکہ اور تعلیمات کی معلومات پہنچ سکیں۔ عصری تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لئے سیرت نبوی ﷺ کے موضوعات پر تقریری مقابلے، سیرت کوئز اور دیگر مسابقات کا اہتمام کیا جائے گا۔ مختلف زبانوں میں مسابقات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر علماء کرام، مشائخ عظام، نعت گو شعراء اور اسکالرس کو جشن میلاد کے پروگراموں میں دعوت دینے سے اتفاق کیا گیا۔ مرکزی میلاد جلوس کو بامقصد بنانے اس کے ذریعہ دیگر برادران وطن تک اسلام کی تعلیمات پہنچانے اور حضور اکرمﷺ کے پیام امن و محبت کو عام کرنے پڑوسی ریاست کے علما مشائخ کو دعوت دینے، جلوس میں شہر کی دیگر تنظیموں اور قدیم ارکان کو شامل کرنے کا بھی صدر مجلس اور قائد مجلس نے مشورہ دیا۔ دارالسلام میں قائدین مجلس سے ان ملاقاتوں میں مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری صدر مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ معتمد کمیٹی، مولانا حافظ مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی کنوینر مرکزی میلاد جلوس، مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید سیف اللہ حسینی قادری الباقری سیف پاشاہ، مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری، مولانا انوار احمد قادری، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا سید ندیم اللہ حسینی، مولانا سید لیاقت حسین رضوی المدنی مختار پاشاہ، مولانا سید مرتضی قادری کاشف پاشاہ زرین کلاہ، مولانا سید نظام الدین ہارونی، مولانا سید اسلم حسین حافظی، مولانا صوفی سیف احمد یافعی شاہ ولی اللہی، مولانا ذاکر علی دانش ایڈوکیٹ، مولانا سید لطیف پاشاہ قادری، مولانا مکرم پاشاہ قادری تخت نشین، جناب سلیم مخدومی کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.