: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) نائب صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کی امیدوار مارگریٹ الوا نے منگل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا محترمہ الوا نے اپنے کاغذات نامزدگی لوک سبھا کے جنرل سکریٹری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش کی موجودگی میں سونپے۔ اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، شیوسینا کے سنجے راوت، کمیونسٹ مارکسسٹ پارٹی کے سیتارام
یچوری اور دراوڑ منیترا کزگم کے تروچی سیوا اور دیگر اپوزیشن لیڈر موجود تھے۔ محترمہ الوا سابق گورنر اور سابق مرکزی وزیر ہیں۔
نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے مغربی بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکھر کو نامزد کیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔
نائب صدر کے عہدے کا انتخاب 6 اگست کو ہوگا۔ الیکٹورل کالج نائب صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین پر مشتمل ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ کی موجودہ تعداد 780 ہے۔