ممبئی، 25 جولائی (ایجنسی) ممبئی میں بدھ کو شروع کی گئی مراٹھا ریزرویشن تحریک آج دوپہرواپس لے لی گئی۔
مراٹھا رابطہ کمیٹی کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں تحریک واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ممبئی کے لوگوں سے صبح سے ہی بند کی اچھی حمایت مل رہی تھی لیکن لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ تھانے ضلع اور نوی ممبئی میں ہی بند کو واپس لینے پر بات چیت چل رہی ہے۔ ممبئی کے لوگوں کو ہوئی پریشانی کے لئے وہ معذرت خواہ ہیں لیکن ان کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ایسا کرنا پڑا۔
گزشتہ دو سال سےمراٹھا برادری کے لوگ ریزرویشن کے لئے پرامن تحریک چلا رہے ہیں لیکن حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ وہ لوگ پتھر اور لاٹھی اٹھائیں۔ مظاہرین نے جب قربانی دینی شروع کر دی تب مجبور ہو کر بند کا اعلان کرنا پڑا۔