سری نگر،9 مئی (یو این آئی) وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے گذر بل علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک جوان سال فنکار پینٹنگ کے لئے بازاروں میں دستیاب مختلف رنگوں کے بجائے رنگ برنگی کنکریوں کا استعمال کرکے ایسی دلکش تصویریں اور حیرت انگیز مناظر منصہ شہود پر لاتا ہے کہ دیکھنے والا مبہوت ہو کر رہ جاتا ہے منظور احمد بٹ نامی یہ فنکار گذشتہ زائد از دو دہائیوں سے اس فن کے ساتھ وابستہ ہے اور اب تک ان کے ہاتھوں سے رنگ برنگی کنکریوں کی زائد از 40 تصویریں و مناظر، جن میں سعودی شاہ سلمان
بن عبدالعزیز السعود کی تصویر بھی شامل ہے، منظر عام پر آگئی ہیں۔
سالہ منظور احمد نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا: مجھے بچپن سے ہی پیٹنگ کا بے حد شوق تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے 36 نویں جماعت میں ہی تعلیم کو چھوڑ دیا کیونکہ میری ساری توجہ کینواس پر کچھ نہ کچھ پینگ کرنے کی طرف ہی مبذول رہا کرتا تھا۔ تاہم ایک بڑا فنکار ہونے کے باوجود منظور احمد روزی روٹی کے لئے ایک دکان میں سیلز مین کی حیثیت سے کام کر رہا ہے کیونکہ ان کے اس آرٹ کو وہ پذیرائی نہیں مل رہی ہے جس کی وہ مستحق ہے۔