: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تہران، 3 جنوری (ذرائع) ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے قریب دو طاقتور بم دھماکوں میں کم از کم 73 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
قاسم سلیمانی ایرانی پاسداران انقلاب کے سپریم کمانڈر تھے۔ سلیمانی 3 جنوری 2020 کو امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے- ایران کے سرکاری نشریاتی اریب نے کہا کہ جنوبی شہر کرمان میں صہیب الزمان مسجد کے پاس ایک جلوس میں ہوئے دھماکے میں 60 دیگر افراد زخمی ہوئے۔