نئی دہلی ، 14 مارچ (یو این آئی) رنگوں کا تہوار ہولی جمعہ کو (یواین پورے ملک میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا
ہے ہولی کے اس تہوار پر صدر جمہوریہ در و پدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر جگدیپ دھنگھر
سمیت کئی لیڈروں نے ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں صدر جمہور یہ مرمو نے کہا ”رنگوں کے تہوار ہولی کے پر مسرت موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔