جموں، 29نومبر:- جموں وکشمیر میں جنگلات و ماحولیات کے وزیر لال سنگھ نے کہا کہ حکومت ریاست کے ماحول کو تما م طرح کے آلودگیوں سے بچانے کے سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحول کو بچانے کے سلسلے میں پولیوشن کنٹرول بورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی
طرف سے جاری کئے گئے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں پچاس مائیکرون سے کم پالتھین تھیلوں کے تیار کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔