نئی دہلی،11 مئی(یواین آئی)سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو دوا کے ریئیکشن کی وجہ سے کل دیر رات یہاں ایمس میں داخل کرایاگیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔
ایمس کے ذرائع نے پیر کو ڈاکٹر سنگھ کی حالت بہتر بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کی دیکھ ریکھ میں انہیں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سنگھ کوبخار بھی ہے اور اس کی وجہ کی جانچ کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر سنگھ کا علاج
کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا،’’نئی دوا کے استعمال سے ریئیکشن ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کی نگرانی رکھنے اور ضروری جانچ کےلئے انہیں داخل کرایا گیا تھا۔بخار کی وجہ کا پتہ لگانے کےلئے جانچ کی جارہی ہے اور ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔‘‘
سابق وزیراعظم کو اتوار کی دیر رات ایمس میں کارڈیو تھیراسک وارڈ میں داخل کرایاگیاتھا۔87 سالہ ڈاکٹر سنگھ کی 2009 میں بائی پاس سرجری ہوئی تھی۔کانگریس لیڈر ڈاکٹر سنگھ راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔