نئی دہلی/14مئی(ایجنسی) کانگریس نے کرناٹک اسمبلی الیکشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں پارٹی کو دھمکی دیئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند سے درخواست کی ہے کہ نریندر مودی کو متنبہ کریں کہ وہ ناشائستہ زبان استعمال نہ کریں اور انہیں عہدے کے وقار کو برقرار ركھنے کی صلاح دیں۔
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم، پارٹی کے سینئر لیڈر کرن سنگھ، موتی لال ووہرا سمیت متعدد لیڈروں کی جانب سے صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند کو بھیجے گئے مکتوب میں6 مئی کو ہگلی میں ایک ایک ریلی سے مودی کی تقریر کے تناظر میں یہ شکایت کی گئی ہے۔
text-align: start;">
مکتوب میں وزیراعظم مودی کی اس تقریر کےایک حصے کا حوالہ دیا گیا ہے اور اس کا ویڈیو بھی بھیجا گیا ہے، جس میں ان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "کانگریس کے لیڈر کان کھول کر سن لیجیےاگر حدوں کو پار کریں گے تو یہ مودی ہے، لینے کے دینے پڑجائیں گے"۔
کانگریس لیڈروں نے کہا کہ وزیر اعظم آئین کا حلف لے کر کہتے ہیں کہ وہ اس کے اقدار کے موافق کام کریں گے اور اب تک ملک کے تمام وزرائے اعظم نے اپنے عہدے کے وقار اور شبیہ کا خیال رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا ہے، لیکن یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ ملک کا وزیر اعظم اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیڈروں کو اس طرح کھلے عام دھمکی دے گا۔