the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

حیدرآباد ۔ 5 ۔اپریل :- سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے تلنگانہ ریاست میں ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کی ستائش کی ہے۔ پارلیمنٹ کی لابی میں ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے پارٹی کے نومنتخب تین ارکان راجیہ سبھا سنتوش کمار ، بی لنگیا یادو اور بی پرکاش کا ڈاکٹر منموہن سنگھ سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کو تلنگانہ میں عمل کی جارہی اسکیمات سے واقف کرایا گیا۔ 

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے نو منتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی اور عوامی خدمت کے سلسلہ میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نو قائم شدہ تلنگانہ ریاست کی ترقی کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلہ تلنگانہ تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں بہتر حکمرانی کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ تلنگانہ اسی طرح آگے بھی ترقی کرے گا۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ تلنگانہ حکومت کی ترجیحات سے واقف ہیں، لہذا حکومت کی بہتر کارکردگی کی ستائش کر رہے ہیں ۔ 




size="4">ٹی آر ایس ارکان راجیہ سبھا نے حکومت کی ستائش پر اظہار تشکر کیا۔ سینئر کانگریس قائد اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جانب سے تلنگانہ حکومت کی ستائش کی حکومت اور پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانہ پر تشہیر کی جارہی ہے تاکہ تلنگانہ کانگریس پارٹی کے الزامات کا مقابلہ کیا جاسکے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق منموہن سنگھ نے ملک کی ریاستوں میں تلنگانہ میں بہتر حکمرانی کی سند عطا کی ہے۔ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر اور عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی جیسی اسکیمات سے منموہن سنگھ کو واقف کرایا گیا۔

 سابق وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ عوام کی بنیادی سہولتوں کی تکمیل کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کے اقدامات سے وہ واقف ہیں۔ ایسے وقت جبکہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں حکومت کی کٹر حریف ہے اور تلنگانہ پردیش کانگریس کی جانب سے بس یاترا کا اہتمام کرتے ہوئے حکومت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، ایسے میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جانب سے ستائش کا ٹی آر ایس بھرپور استعمال کرے گی۔ منموہن سنگھ کی تعریف سے کانگریس قائدین کیلئے حکومت کے خلاف الزام تراشی میں دشواری ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.