بنگلور/7مئی(ایجنسی) سینئر کانگریسی لیڈر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی میعاد کے دوران جس طرح کی زبان کا استعمال اپوزیشن کے لئے کیا جاتا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔
کرناٹک اسمبلی کے 12 مئی کو ہونے والے انتخاب کے لئے کانگریس کی انتخابی مہم چلانے آنے والے سابق وزیر اعظم نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کے دور میں جس طرح کی زبان کا استعمال
اپوزیشن کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ایسا کبھی کسی وزیراعظم کے عہد میں نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سطح تک جانا ٹھیک نہیں ہے اور یہ ملک کے لئے بھی اچھا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ملک کے کسی بھی وزیراعظم نے وزیر اعظم کے عہدے کا استعمال حزب اختلاف کے بارے میں ایسی باتیں کہنے کے لئے نہیں کیا جس طرح مودی جی دن رات کرتے ہیں ۔ ایک وزیراعظم کیلئے اس سطح پر جانا ٹھیک ہے اور یہ ملک کے لئے بھی اچھا نہیں ہے'۔