نئی دہلی، 09مارچ (یو این آئی) مرکزی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو تہاڑ جیل میں بند سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو 2021-22 کے لیے دہلی حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بد عنوانی اور بے ضابطگیوں کے الزام میں عدالتی حراست میں گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے بعد انہیں
منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعہ گرفتار مسٹر سود یا کوجمعہ کو ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہونا تھا۔ اب کل اگر انہیں سی بی آئی کیس میں ضمانت مل جاتی ہے تو ای ڈی مزید پوچھ گچھ کے لیے انہیں اپنی تحویل میں لینے کی عدالت میں درخواست کر سکتی ہے۔