نئی دہلی ، 19 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکار جن کھڑگے نے منی پور میں تشدد کے سلسلے میں صدر در و پدی مرمو کو منگل کو ایک خط لکھ کر مداخلت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ڈیڑھ سال سے جاری تشد د نے لوگوں کو برباد کر دیا ہے۔ انہیں امید ہے کہ صدر کی مداخلت سے
وہاں امن بحال ہو جائے گا۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ منی پور میں تشدد کی وجہ سے لوگوں کی زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے۔ ریاست میں 540 سے زائد دنوں سے تشدد جاری ہے اور وزیر اعظم اور ریاست کے وزیر اعلی عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔