: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جنہوں نے ہفتہ کو دارالحکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کی، میٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر واک آؤٹ کر گئیں۔
محترمہ بنرجی باہر آئیں اور میڈیا والوں کو بتایا کہ وہ کارروائی کے
انعقاد پر اپنا احتجاج ظاہر کرتے ہوئے میٹنگ چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ بنرجی ، جو اپوزیشن انڈیا گروپ کی جانب سے ہے میٹنگ کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی آئی تھیں، نے کہا کہ انہیں میٹنگ میں بولنے کا پورا موقع نہیں دیا گیا۔