the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کلکتہ 19جنوری(ایجنسی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 'دہلی میں بی جے پی کو بدلو' کانعرہ لگاتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کی میگا ریلی میں مرکز نظر بنی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔

میگاریلی میں ممتا بنرجی کی آخری تقریر تھی،کم وبیش دس سے بارہ لاکھ افراد کے مجمع سے خطاب کے دوران ممتا بنرجی خود کو اپوزیشن جماعتوں کی رہنما بناکر پیش کرنے کی کوشش کی۔وزیر اعلیٰ نے اپنے مختصر خطاب میں وعدہ کیا کہ ہم سب مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کون وزیرا عظم بنے گا اور کون نہیں یہ سوال بہت ہی اہم ہیں۔انتخابات کے بعد ہم فیصلہ کریں گے۔تاہم انہوں نے خود کو سب سے بڑی اپوزیشن لیڈر کے طور پر پیش کرنے ہرممکن کوشش کی۔

طے شدہ وقت سے قبل ہی میگاریلی کا آغاز کردیا گیا۔11.30بجے شروع ہوا ریلی ممتا بنرجی کی تقریر کے اختتام کے ساتھ 3.30بجے ریلی ختم ہوئی۔اپنی تقریر کے دوران ممتا بنرجی نے کئی اہم نعرے "بی جے پی ہٹاؤ"،"بی جے پی کے خاتمے کا آغاز"جیسے نعرے لگائے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلیوں



میں سے ایک ہیں،ممتا بنرجی نے بنگال کے عوام میں یہ پیغام دینے کی کوشش بھی کی کہ بنگال میں وہ مضبوط ہیں اس لیے ان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

ممتا بنرجی نے میگاریلی میں اختتامی تقریر میں مودی کی جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ملک کو بچانے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے، ملک کے عوام کے مفادات کے تحفظ اور کسان وعام طبقات کی فلاح و بہود کیلئے صرف ایک ہی راستہ بچاہے کہ ملک سے بی جے پی اقتدار کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لیڈرکا بحران نہیں ہے،بی جے پی میں مودی کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں ہے اس لیے اس کے پاس متبادل نہیں ہے مگر اپوزیشن میں ایک سے ایک لیڈرہیں جو ملک کی قیادت کرنے کے اہل ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ مودی حکومت کے خاتمہ کا وقت آچکا ہے اس لیے وہ صحیح کام کرنے کے بجائے ملک کو نقصان پہنچانے اور اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کسانوں کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ مودی نے چار سال قبل ملک کے کسانوں سے جو وعدے کیے تھے وہ سب کو فراموش کردیا ہے۔چناں چہ ان سالوں میں سب سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔مگر مودی صرف اعلانات اور وعدے کرنے میں لگے رہے۔انہیں کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.