کلکتہ11مارچ (یواین آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی جو نندی گرام میں ہونے والے مبینہ حملے کے بعد کلکتہ کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں ، اب ان کی حالت ’’مستحکم‘‘ ہے ، اور ڈاکٹر سی ٹی اسکین سمیت متعدد طبی ٹسٹ کرانے کا ارادہ کر رہے ہیںتاکہ پائو میں لگی چوٹ کی گہرائی کا اندازہ کیا جاسکے ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بائیں ٹخنوں اور پائوں کی ہڈیوں پر شدید چوٹیں پہنچیں ہیں ،اس کے علاوہ دائیں کندھے ، بازو اور گردن میں چوٹیں پائی گئیں۔ان
کے بائیں ٹخنوں پر عارضی پلاسٹر لگایا گیا تھا اور آج صبح ان کے خون کے متعدد ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ ان کی ای سی جی کی رپورٹ ٹھیک تھی۔
بنرجی اب مستحکم ہیں۔ آئندہ 48 گھنٹوں تک ان کی نگرانی ہوگی۔ سی ٹی اسکین کرایا گیاہے۔ ہم پھر اس کا معائنہ کریں گے اور علاج کے اپنے اگلے طریقہ پر فیصلہ کریں گے۔ اب ان کا بخار ختم ہوگیا ہے ۔
ریاستی حکومت نے بنرجی کے علاج کے لئے نو رکنی ٹیم تشکیل دی ، اور ڈاکٹروں نے بدھ کی شام نندی گرم سے اسپتال لے جانے کے ساتھ ہی وزیر اعلی کا ایکسرا کرایا گیا ہے ۔