the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کلکتہ24مئی (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ خلیج بنگال میں برپا ’’یاس طوفان‘‘ جو اگلے دو دنوںمیںساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا وہ گزشتہ سال آئے امفان طوفان سے زیاد نقصان دہ اورمہلک ثابت ہوسکتا ہے اور یہ 72گھنٹے تک آفت مچا سکتا ہے مغربی بنگال حکومت اور این ڈی آرایف کی ٹیم پہلے سے ہی تیاری شروع کردیا گیا ہے لاکھوں افراد کو ساحلی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا جارہا ہے ۔ ساحلی علاقے کو مکمل طور پر خالی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طوفان امفان سے زیادہ شدید ہوسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاط برتیں اور تباہی کی صورت میں صبرو تحمل سے کام لیں ۔حکومت ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ امفان سے بڑا ہونے جا رہا ہے۔اگر اس کی شدت میں کمی آئی توہمارے لئے خوشی کا باعث ہوگا۔ بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔ ہمیں صبرو تجمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔طوفان کے وقت اپنی جان کو خطر میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ماہی گیر سمندمیں نہ جائیں ۔24گھنٹے کنٹرول کھلےرہیں



گے۔72گھنٹے بہت ہی صبر آزما ہے ۔
ممتا بنرجی نے خدشہ ظاہر کیا کہ ریاست کے 20 اضلاع اس تباہی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 20 اضلاع میں طوفان جاری رہیں گے۔جھاڑگرام ، ہوڑہ ، ہگلی اور بردوان میں بھی تباہی ہوسکتی ہے۔ شمالی بنگال میں بھی موسلا دھار بارش ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست میں 4ہزارطوفان مراکز تیار ہیں۔ اس تباہی سے نمٹنے کے لئے ریاست بھر میں 51 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ مختلف بلاکس میں امدادی مراکز کھول دیئے گئے ہیں۔ یہاں4ہزارچکرو مراکز اور فوڈ شیلٹرس تیار ہیں۔ ساحلی علاقے کے باشندوں کو منتقل کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ جنوبی بنگال کے اضلاع میں مزید نقصان ہوگا۔ بلاک میں خاطر خواہ ریلیف اسٹاک کیا گیا ہے۔
اس سے قبل مرکزی حکومت نے اس طوفان سے نمٹنے کے لئے آندھرا پردیش اور اڈیشہ سمیت بنگال کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ، آندھرا اور اڈیشہ کو 600 کروڑ روپئے کی امداد کے اعلان کے باوجود ، مرکز بنگال کو 400 کروڑ روپئے دے رہا ہے۔ اس تناظر میں ، ممتا بنرجی نے مرکزکی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ بنگال ایک بڑی ریاست ہے اس لئے کو کم حصہ مل رہا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.