: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کلکتہ19اپریل (ایجنسی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بنگال میں بی جے پی کوصفر ملنے والا ہے بنگال میں بڑی کامیابی دیکھنے کا خواب مودی جی کیلئے ڈراؤنا ثابت ہوگا اور یہ دن میں دیکھا ہوا خواب ہے۔ ممتا بنرجی نے ہندی کہاوت کو نقل کرتے ہوئے کہاکہ"دہلی کا لڈو۔جو کھایا وہ پستایا"بنگال میں صفر ملنے والا ہے۔ممتا بنرجی نے جنوبی دیناج پور میں دو ریلیوں سے خطاب کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے 2016کے اسمبلی انتخاب میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ اگر بنگال میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو بنگال کے عوام کے دونوں ہاتھوں میں لڈو ہوگا۔ایک مرکز میں این ڈی اے حکومت ہے اور بنگال میں بھی بی جے پی کی حکومت ہوگی۔بی جے پی کے اس خواب کو ہدف ملامت بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں 20سیٹیں دیکھنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوا اور
انہیں صفر کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملے گا۔بنگال سے بی جے پی کو رسوگولا ملے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک بھر سے بی جے پی کو صرف100سیٹیں ہی ملیں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو آندھراپردیش، تمل ناڈو اور کیرالہ میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی نے 73سیٹوں پر بی جے پی کو کامیابی ملی تھی مگر اس مرتبہ بی جے پی 13سے زاید سیٹ نہیں جیت سکے گی۔اسی طرح بی جے پی نارتھ ایسٹ اور اڑیسہ میں بھی صفر سے آگے نہیں بڑھے گی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ارون جیٹلی کہتے ہیں کہ بنگال سے حیرت انگیز نتائج آئیں گے۔مگر میں بھی کہتی ہوں کہ بی جے پی کو سرپرائز ہی ملے گا۔ارون جیٹلی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "شمال مشرقی ریاستیں،اڑیسہ اور بنگال سے لوک سبھا میں بی جے پی کو سرپرائز ملے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی صرف اپنا نام چاہتے ہیں۔شہرت کے طالب ہیں کام میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔