: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کلکتہ/22ستمبر(ایجنسی) کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ یوم عاشورہ کوتعزیہ اور جلوس کے پیش نظر درگا پوجا کی مورتیوں کے وسرجن پرپابندی کو کا لعدم قرار دیے جانے کے بعد مغربی بنگال حکومت نے ایک طرف جہاں اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہیں حکومت نے مورتی وسرجن کو لے کر نئے احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت پوجا آرگنائزروں کووسرجن کے لئے پولیس انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی اور پولیس اگر حفاظتی
انتظامات سے مطمئن نہیں ہو ئی تو وسرجن کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ریاستی سیکریٹریٹ نو بنو میں پوجا کے دوران لا اینڈ آرڈر اور حفاظتی انتظامات کے ایشو پر سول افسران اور پولس انتظامیہ کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی جس میں کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد درگا پوجا کی مورتیوں کے وسرجن کو لے کر غور و فکر کیا گیا ۔میٹنگ یہ فیصلہ کیا گیا کہ پوجا آرگنائزروں کو مورتی وسرجن کیلئے وقت اور روڈ سے متعلق مقامی پولس انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی ۔