کولکتہ/15جون(ایجنسی) مغربی بنگال میں جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال کے درمیان سی ایم ممتا بنرجی نے ہفتہ کی شام کو ایک پریس کانفرنس کرکے ڈاکٹروں سے کام پر لوٹنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ ہم کسی طرح کا فورس کا استعمال نہیں کررہے ہیں، ساری مانگیں مان لی ہے، ڈاکٹروں کو اچھی سمجھ ملے، انہوں نے کہا کہ کسی آئینی عہدے پر بیٹھے شخص سے بات چیت کرنے کے لیے حکومتی دفتر سب سے بہتر جگہ ہے، ممتا بنرجی نے کہا کہ کل اور آج میں نے ڈاکٹروں کا انتظار کیا، آپ کوبتادیں کہ کولکتہ کے
ہڑتالی جونیئر ڈاکٹروں نے سی ایم ممتا بنرجی سے سیکرٹریٹ میں جاکر ملاقات سے انکار کردیا ہے، آپ کو بتادیں کہ مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال میں اب تک ملک بھر کے ڈاکٹر جوڑ گئے ہیں، اسکا اثر ملک بھر میں دیکھائی دے رہا ہے، اس درمیان خبر ہے کہ ممتا زخمی ڈاکٹروں سے ملنے جاسکتی ہے، جو اس وقت پرائیوٹ ہاسپٹل میں شریک ہے-
آپ کو بتادیں کہ آج کولکتہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا پانچواں دن ہے، کل دیر رات جونیئر ڈاکٹروں نے سکریٹریٹ جاکر ممتا سےملاقات اور بات کرنے سے انکا رکردیا تھا-