کلکتہ ، 7مئی (یواین آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کرریاست میںجلد سے جلد آکسیجن فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ریاست میں اگلے 7-8 دن میں 550 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن کی ضرورت ہوگی ممتا بنرجی نے اس سے قبل وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کے فوری کے بعدوزایر اعظم مودی کو خط لکھ کر کہا کہ آکسیجن فراہم کرنے اور کورونا کے علاج میں درکاردوائیوں کو فراہم کرنے کی اپیل کی تھی ۔ بنگال میں کوویڈ مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 470 MT میڈیکل آکسیجن کی کھپت ہے۔ اگلے 7-8 دن میں یہ 570 میگاٹن کی کھپت بڑھ جائے
گی
وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چیف سکریٹری پہلے ہی اس سلسلے میں مرکزی صحت کے سکریٹری اور عہدیداروں کو آگاہ کر چکے ہیں کہ ریاست کو 570 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن کی ضرورت ہے۔ مرکزی حکومت نے مغربی بنگال حکومت کو الاٹ کرنے کے بجائے دوسری ریاستوں کی الاٹمنٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں روزانہ 560 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن تیار ہوتی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مرکزی حکومت فوری طور پر بنگال کو میڈیکل آکسیجن کی مذکورہ مقدار فراہم کرنے کا حکم دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیکل آکسیجن کو صحیح وقت پر مختص نہ کیا گیا تو آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بنگا ل میں بھی لوگوں کی موت ہوسکتی ہے۔