the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/1اگست(ایجنسی) آسام میں قومی شہری رجسٹر (این آرسي) کے معاملے پر راجیہ سبھا میں ہنگامے کے درمیان ترنمول کانگریس کی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ محترمہ بنرجی نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں مسٹر اڈوانی سے ملاقات کی۔ بی جے پی لیڈر سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ میں انہیں طویل عرصےسے جانتی ہوں، میں ان سے ملی اور ان کی طبیعت کا حال چال پوچھا۔

ترنمول کانگریس کی صدر نے واجپئی حکومت میں وزیر رہنے والے رام جیٹھ ملانی، یشونت سنہا



اور شتروگھن سنہا سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں سے این آرسي کی حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے ایک ٹیم بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ ممتا بنرجی کانگریسی لیڈر مسٹر احمد پٹیل سے بھی ملیں۔ اس کے بعد انہوں نے این آرسي کے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی ہے۔


محترمہ بنرجی منگل کودہلی پہنچی تھیں اور وہ فیڈرل فرنٹ کی آئندہ سال جنوری میں ہونے والی ریلی کے لیے حزب اختلاف کے رہنماؤں کو ذاتی طورپر مدعو کر رہی ہیں۔انہوں نے سماج وادی پارٹی کی لیڈر جیا بچن سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ این آرسي میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے نام حذف کئے جانے کے معاملے پر ترنمول کانگریس راجیہ سبھا میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل ہنگامہ کر رہی ہے ، جس سے ایوان میں کام کاج بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.