نئی دہلی،18ستمبر(یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج یہاں وزیرا عظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
مسٹر مودی سے ملاقات کے لیے وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچ کر ممتا بنرجی نے انھیں گلدستہ پیش کیا۔
مسٹر مودی کے دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد ترنمول رہنما کی ان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ محترمہ بنرجی مودی حکومت کی دوسری
مدت کار شروع ہونے کے فوراً بعد بلائی گئی نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی تھیں۔ وہ پارلیمنٹ سیشن سے قبل بلائی گئی مختلف پارٹیوں کے سربراہوں کے اجلاس میں بھی نہیں آئی تھیں۔
مختلف مسائل سے متعلق مرکزی حکومت اور مغربی بنگال حکومت کے درمیان شدید نوک جھوک اور مزاحمت جاری ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے مسٹر مودی سے ریاست کی ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔