the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کلکتہ 17جون (ایجنسی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہڑتال کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں کے نمائندوں کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے سے زاید وقت تک میٹنگ کرنے کے دوران کہا کہ”ہم لوگ ڈاکٹروں کا احترام کرتے ہیں اورسماج میں استاذ کے بعد ڈاکٹروں کو خدا کادرجہ دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کو لے کر ڈاکٹروں نے مطالبات پیش کیے ہیں وہ صحیح ہیں، اسپتال میں مارپیٹ کا واقعہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے، ہم سماج کے لوگوں سے اپیل کریں گے وہ اس طرح کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں تاہم وزیرا علیٰ نے جونیئر ڈاکٹر کے نمائندوں سے کہا کہ آپ کو سمجھنا چاہیے کہ ہماری



ہدایات کے فیصلے کو نافذ کرنا کام پولس کا ہے اور یہ لوگ کررہے ہیں۔مگر ہڑتال کی وجہ سے عام مریض پریشان ہورہے ہیں، تمام مریض خراب نہیں ہے اس لیے جلد سے جلد ہڑتال ختم کرکے اسپتال میں خدمات کوبحال کیا جائے۔
اس سے قبل جونیئر ڈاکٹروں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے پاس کے سامنے کھل کر اپنے مطالبات اور سوال رکھا اور وزیر اعلیٰ نے جواب دیا،میٹنگ کے بعد جونیئر ڈاکٹروں نے وزیرا علیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا۔امید ہے کہ اگلے گھنٹے تک جونیئر ڈاکٹر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیں۔اس میٹنگ میں بنگال حکومت کے سینئر اہلکار اور سینئر پولس افسران موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.