: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکتہ میں ڈاکٹر ریپ قتل کیس میں جاری تنازعہ اور مظاہرے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کا انصاف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ صرف بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مغربی بنگال حکومت عصمت دری جیسے سنگین مقدمات کے لیے سخت قانون لائے گی، جس میں مقدمات کو 10 دن کے اندر نمٹا دیا جائے گا۔ وزیر
اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاہم انصاف فراہم کرنے کے لیے اگلے ہفتے اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔ ہم ایک نیا قانون لائیں گے تاکہ عصمت دری کے متاثرین کو انصاف ملے، اور یہ عمل صرف 10 دنوں میں مکمل ہو سکے۔ یہ تجویز گورنر کے پاس منظوری کے لیے بھیجی جائے گی، اگر گورنر نے اسے منظور نہیں کیا تو ہم راج بھون کے سامنے احتجاج بھی کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جارحانہ انداز میں کہا یاد رکھو بنگال جلے گا تو آسام، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور دہلی بھی جلیں گے۔