کولکاتا ، 12 دسمبر (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو مرکزی کابینہ کی جانب سے ایک ملک ، ایک انتخابات دبل کی منظوری دینے کے بعد مرکزی حکومت پر حملہ کیا اور اس بل کو جمہوریت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے ظاہر کی گئی تشویش کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
محترمہ بنرجی نے اپنے
سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، مرکزی کابینہ نے ماہرین اور اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے ظاہر کی گئی تشویش کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر آئینی اور جمہوریت مخالف ایک ملک ، ایک انتخابات دبل کو منظور کیا ہے۔
یہ کوئی سوچ سمجھ کر کیا گیا اصلاح نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کے جمہوری نظام اور وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے لیے ایک آمریت پسند اصول کو مسلط کرنے کی کوشش ہے۔