the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
پنجی، 29 اکتوبر (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز گوا میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ گوا میں اگلے سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور محترمہ ممتا ریاست کے تین روزہ سیاسی دورے پر ہیں۔
محترمہ ممتا نے اگلے عام انتخابات میں ان کے وزیر اعظم کے عہدے کی دعویداری کے ساتھ اترنے کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا ۔ نامہ نگاروں نے یہاں آج جب محترمہ ممتا سے سوال کیا کہ وہ اگلے عام انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدے کی



دوڑ میں شامل ہوں گی ، تو ان کا جواب تھا ’’ اگر میں آپ کو سب بتا دوں تو میں بعد میں کیا بولوں گی ‘‘۔
انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ’’ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے الیکشن آپ کیوں نہیں لڑتے؟ آپ بھی میڈیا ہو ۔ آپ الیکشن بھی لڑ سکتے ہیں‘‘۔ وزیر اعلیٰ ممتا نے کہا ’’ ہم شفاف ہیں۔ ہم چھپ کر نہیں کھیلتے۔ ہم ایک شفاف پارٹی ہیں‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی کے انتخابات میں ترنمول پارٹی کی زبردست جیت کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ 2024 کے انتخابات میں کسی بھی اپوزیشن محاذ میں ترنمول پارٹی اپنے مرکزی کردار کے لئے دعویٰ کر سکتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.