کلکتہ 12اپریل (یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کوچ بہار جیسی مزید ہلاکت کی دھمکی دینے والے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی لیڈر اس طرح کے قتل عام کی دھمکی کیسے دے سکتا ہے ۔بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ سیتل کوچی جیسے مزید واقعات ہونے چاہییں اور ہلاکتیں مزید ہونی چاہییں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس طرح کے سیاسی بیانات پر پابندی عاید ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ سنیچر کو کوچ بہار میں پولنگ کے دوران مرکزی فورسیس کی فائرنگ میں چارافراد کی موت ہوگئی تھی۔مرکزی فورسیس اور الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ مرکزی فورسیس نے مجبوری میں فائرنگ کی ہے کیوں کہ بھیڑ ہتھیا ر اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی تھی ۔
ممتا بنرجی نے آج ندیا ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ سیاسی لیڈران سیتل کوچی جیسے واقعات کی دوبارہ دھمکی دے رہے ہیں اور بول رہے ہیں کہ مزید ہلاکت ہونی چاہیے۔ممتا
بنرجی نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ کوئی بھی انسان مارنے اور مرنے کی دھمکی کس طرح دے سکتا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کچھ بی جے پی کے لیڈران کہہ رہے ہیں کہ اگر شرارتی لڑکے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں گے تو اس طرح کے واقعات مزید ہوں گے اور ہلاکت بھی زیادہ ہوگی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کھلے عام دھمکی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی لیڈران اپنے ورکروں کو خود ماررہی ہے اور اپنی گاڑیوں کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ سب بنگال اور ترنمول کانگریس کو بدنام کرنے کےلئے کیا جارہا ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بی جے پی کی سازش ہے اور اس ساز ش سے قبل کوچ بہار میں راج بنشی بھائی کا قتل کی ہے ۔امیت شاہ نے کہا کہ چوں کہ آئی ایس ایف کے جوانوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونےوالوں کی تعلق اقلیتی فرقے ہے اس لئے ممتا بنرجی خراج عقیدت پیش کررہی ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ امیت شاہ بنگال کو مذہب کے نام پر تقسیم کررہے ہیں مگر یہ بنگال ہے اترپردیش اور گجرات نہیں ہے ۔