کلکتہ31جنوری (یواین آئی) مغربی بنگال حکومت اور گورنر کے درمیان جاری کشمکش آج اس وقت انتہا کو پہنچ گیا ہے جب ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئیٹر پر گورنرکو بلاک کردیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے گورنر کو ٹوئٹر پر بلاک کر دیا ہے مجھے بلاک کرنے پر مجبور کیا گیاہے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے پاس بہت ساری فائلیں ہیںاور بہت سارے بل زیرا لتوا ہیں، انہوں نے کہاکہ میں نے گورنر سے ملاقات کی اور بات کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔میں نے اس سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ ’’جب دھرم ویر بائیں بازو کے دور میں گورنر تھے تو انہوں نے کسی فائل
پر دستخط نہیں کیاتو بائیں محاذ نے تحریک چلائی اور مرکزی حکومت گورنرکوتبدیل کردیا۔ہم گزشتہ کئی سالوں سے گورنر کی وجہ سے تکلیف اٹھارہے ہیں مگر مرکزی حکومت کچھ سننے کو تیار نہیں ہے۔
ممتا بنرجی نے الزام عاید کیا کہ ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں سے لے کر ڈی جی، ایس پی اورڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تک کو گورنر کے ذریعے ڈرایا جا رہا ہے۔ممتا بنرجینے کہاکہ گورنر نے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کی فائل کو روک کر رکھا ہے۔ ہوڑہ-بالی میونسپلی بل کو روک رکھا ہے۔بل سےمتعلق غیر ضروری معلومات مانگی جاتی ہے اور اس کی تفصیل فراہم کرنے کے باوجود وہ بل کو روک لیتے ہیں ۔ابھی کئی بل زیرا لتوا ہیں ۔