: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 13 جنوری (ذرائع) لوک سبھا انتخابات سے پہلے بننے والے اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کو چیئرپرسن ملنے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا نام 'انڈیا' اتحاد کے سربراہ کے طور پر فائنل کیا گیا ہے۔
تاہم کھرگے کے نام کا ابھی تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے اتحاد کی چیئرپرسن کو لے کر ہنگامہ جاری تھا اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے لے کر لالو پرساد یادو تک کے ناموں کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔