سرینگر، 18 نومبر:- جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند لیڈر محمد یاسین ملک کو آج صبح گرفتار کر لیا گیا اور اعتدال پسند حریت کانفرنس (ایچ سی ) کے صدر میر واعظ مولوی عمر فاروق کو کل دیر رات نظربند کر دیا گیا۔
علاحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کو
کوئی راحت نہیں ملی ہے اور وہ گزشتہ کئی ماہ سے نظربند ہیں۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جےكے ایل ایف ) کے ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ملک کو ان کی ماسومہ میں واقع رہائش گاہ سے آج صبح گرفتار کیا اور بعد میں ملک کو سری نگر سینٹرل جیل بھیج دیا گیاہے۔