the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ممبئی/30اکتوبر(ایجنسی) مالیگاوں دھماکہ معاملہ میں لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت اور سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر سمیت 7 دیگر ملزمان پردہشت گردانہ سازش رچنے اور قتل کے الزامات طے کئے گئے ہیں۔ سبھی پر ابھنیو بھارت تنظیم کے ذریعہ ایک مقصد کے تحت دہشت گردی پھیلانے کی سازش رچنے اور 29 ستمبر کو واردات کو انجام دینے کے الزامات طے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں خصوصی این آئی اے کی عدالت نے کہا کہ حملہ میں 6 افراد ہلاک اور 101 افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت



آتا ہے۔ اس معاملے کا ٹرائل 2 نومبر سے شروع ہوگا۔ تاہم، عدالت کے فیصلے کے بعد تمام ملزمین نے خود کو بے قصور بتایا۔


بتا دیں کہ اس میں کرنل پروہت اور سادھوی پرگیا کے علاوہ میجر رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجے راہرکر، سدھاکر دیویدی اور سدھاکر چترویدی شامل ہیں۔ ان سبھی پر یواے پی اے کی دفعہ 18 ( دہشت گردانہ واردات کو انجام دینا)، اور 16، ( دہشت گردانہ واردات انجام دینے کی سازش کرنا)، کے علاوہ دھماکہ خیز مواد سے متعلق قانون کی دفعہ 3, 4, 5 اور 6 کے تحت الزامات طے ہوئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.