ملیشیا /9جولائی(ایجنسی) ایک طرف جہاں حکومت ہند متنازعہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی حوالگی کے لئے ملیشیا کی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہے، وہیں، دوسری طرف، نائک نے ہفتہ کے روز ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔ بتا دیں کہ مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں متنازع اسلامی مبلغ ذاکر نائیک ہندوستان میں مطلوب ہیں۔ اس سے پہلے جمعرات کو وزیر اعظم مہاتیر نے واضح کر دیا تھا کہ ذاکر نائیک کو
ہندوستان کے حوالہ نہیں کیا جائے گا۔
ملیشیائی نیوز پورٹل 'فری ملائیشیا ٹوڈے' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مہاتیر نے نائک سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات سے ایک دن پہلے ملائیشیا کے وزیراعظم نے نائک کے ملیشیائی قانون نہیں توڑنے تک انہیں ہندوستان بھیجنے کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔ بتا دیں کہ نائک کو ملیشیا میں مستقل رہائشی کا درجہ ملا ہوا ہے۔