: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کراچی، 12 اکتوبر (یو این آئی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دہشت گردوں کے ہاتھوں گولی باری کا شکار ہونے کے ایک دہائی بعد ملک میں سیلاب متاثرین سے ملنے پاکستان واپس پہنچی ہیں اخبار ڈان کے مطابق محترمہ ملالہ اکتوبر 2012 میں دہشت گردوں کے ہاتھوں گولی لگنے کے ایک عشرے بعد
منگل کے روز اپنے والد ضیاء الدین یوسف زئی کے ساتھ کراچی پہنچیں ان کی تنظیم ملالہ فنڈ نے کہا کہ توقع ہے کہ وہ آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ضروری انسانی امداد کی طرف بین الاقوامی توجہ دلانے کے لیے ہے۔