: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اسلام آباد/29مارچ(ایجنسی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر ملالہ کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملالہ یوسف زئی گزشتہ رات غیرملکی ایئرویز ای کے 614 کے ذریعے برطانیہ سے اسلام آباد پہنچیں جہاں سے وہ فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ سے اسلام
آباد کے نجی ہوٹل پہنچیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، ان کی ساڑھے 5 سال بعد پاکستان آمد پر بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ملالہ یوسف زئی کو صرف 17 سال کی عمر میں 2014 میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا، وہ 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل رہیں جب کہ کینیڈا کی جانب سے انہیں اعزازی شہریت بھی دی گئی۔