the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/آنند، 16 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے کیمیائی کھادوں اورجراثیم کش ادویات پر زراعت کے ضرورت سے زیادہ انحصار کو ختم کرتے ہوئے کم لاگت والی قدرتی کھیتی کو عوامی تحریک بنانے پر زور دیا ہے جمعرات کو گجرات کے آنند میں قدرتی زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے تین روزہ قومی کنونشن کے تیسرے دن کسانوں کی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ریاستی حکومت کو قدرتی زراعت کو ایک عوامی تحریک بنانا چاہئے اور ضلع میں کم از کم ایک گاو¿ں کوقدرتی زراعت سے جوڑنا چاہئے۔ یہ گجرات میں ایک عوامی تحریک بن چکی ہے اور ہماچل پردیش میں بھی اس کے تئیں کشش بڑھتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں غذائی تحفظ کے



لیے آج قدرتی کاشتکاری کو بہتر طریقے سے مربوط کرنے اور کیمیائی کھاد اورجراثیم کش ادویات سے پاک کاشتکاری کرنے کا عہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری کی مصنوعات کی پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات ہیں اور عالمی منڈی اس طرح کی مصنوعات کا انتظار کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہزاروں کسانوں نے قدرتی کھیتی کو اپنایا ہے اور بہت سے اسٹارٹ اپ بھی اس علاقے میں آئے ہیں۔ کسانوں کو بڑے پیمانے پر تربیت اور امداد دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج زراعت کو کیمیکل لیب سے فطرت کی لیب سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ قدرتی کاشتکاری سائنس پر مبنی ہے اور اس سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.