the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع: 

گدوال: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پرگدوال میں اردو میڈیم دسویں جماعت کے طلباء میں سالا ر ملت ؒ آل ان ون ماڈل پیپر سیریز کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پر نامپلی کے رکن اسمبلی ماجد حسین نے طلباء میں آل ان ون ماڈل پیپر سیریز تقسیم کیا۔ اس موقع پر ماجد حسین نے کہا کہ سالار ملت ؒ نے ملت کے نونہالوں کیلئے تعلیمی ترقی کیلئے سال 2005سے امداد فراہم کی تھی اور بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اس مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین وہ واحد سیاسی جماعت



ہے جوکہ ملت کی حقیقی ہمدرد ہے۔جبکہ مخالفین،مجلس کے تعلق سے طرح طرح بے بنیاد بیانات دینے کے علاوہ افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں، اس کے باوجود عوام میں مجلس کے تعلق سے اعتماد برقرار ہے۔ ماجد حسین نے مجلس کے مخالفین کے بے بنیاد بیانات پر دھیان نہ دینے کی عوام سے اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ مجلس اتحادالمسلمین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ہمیشہ تعلیمی میدان میں طلباء کی رہنمائی میں مجلس آگے رہتی ہے۔ اس موقع پر جابر بن سعید جابری کو آر ڈینیٹروانچارج مجلس اتحاد المسلمین مشترکہ ضلع محبو ب نگر،مناباشاہ صدر ایم آئی ایم شاخ گدوال کے علاوہ محمد رفیع، رحمت اللہ، امام، کلیم اللہ، محمد شفیع اور دیگر کارکنان موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.