: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا نے جمعہ کو ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی رکنیت صوتی ووٹ سے منسوخ کردی۔ محترمہ موئترا سے متعلق اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ آج ہی لوک سبھا میں پیش کی گئی۔ ان پر اپیسے لیکر سوال پوچھنے کا الزام تھا اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ آج لوک سبھا میں پیش کی گئی، جس کی سفارش کی بنیاد پر ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پر ہلاد جوشی نے محترمہ موئترا کی رکنیت
منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ قبل ازیں ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ پر کچھ دیر ایوان میں بحث ہوئی جس کے بعد اسے منظور کر لیا گیا۔ رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد مختصر بحث ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتوں، خاص طور پر ترنمول کانگریس نے اسپیکر سے بار بار درخواست کی کہ محترمہ موئترا کو ایوان میں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے، لیکن اسپیکر اوم بر لانے پارلیمنٹ کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا کرنے سے انکار