: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چینئی:تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے منگل کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی سرگرمیاں مسلح افواج میں بغاوت کا باعث بنی جس کی وجہ سے ہندوستان کو برطانوی راج سے آزادی حاصل ہوئی۔ گورنر نے یہ بھی کہا کہ 42 کے بعد مہاتما گاندھی کی قیادت میں قومی آزادی کی تحریک زیادہ کارگر نہیں رہی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ
انڈین نیشنل کانگریس کی عدم تعاون کی تحریک ناکام ہو چکی تھی۔ نیتاجی سبھاش چندرابوس کی 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، جو یہاں انا یونیورسٹی میں پراکرم دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے، گورنرآراین روی نے کہاکہ مہاتما گاندھی کی تحریک آزادی کا انگریزوں پر اثرکم سے کم تھا۔ اسےسابق برطانوی وزیر اعظم کلیمنٹ ایٹلی نے قبول کیا جنہوں نے ہندوستان کو آزادی دینے کے فیصلے پر دستخط کیے تھے۔