: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25نومبر (یو این آئی) کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مہاراشٹر کے سیاسی واقعات پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زوردار ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے کئی بارکارروائی ملتوی کئے جانے کے بعد پورے دن کے لئے کارروائی ملتوی کرنی پڑی ہنگامہ کی وجہ سے دونوں ایوانوں میں وقفہ سوالات اور وقفہ صفر میں کوئی قانونی کام کاج نہیں ہوسکا۔ سرمائی اجلاس میں یہ پہلا موقع ہے جب اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کرنی پڑی اور پورے دن کوئی قانونی کام کاج نہیں
ہوسکا راجیہ سبھا میں لنچ کے وقفہ کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اپوزیشن کانگریس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے کے رکن اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے ضابطہ 267کے تحت مہاراشٹر کے معاملہ پر بحث کرانے کی مانگ کی۔ ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے کہا کہ اس معاملہ میں چیرمین صبح ہی صورتحال واضح کرچکے ہیں وبار ہ اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں قانونی کام کاج زیرالتوا ہے اور اسے پورا کیا جانا چاہئے۔