دہلی،15 اکتوبر(ذرائع) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔
اس کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ 288 سیٹوں والی اسمبلی کے لیے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ
ہوگی۔مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق مہاراشٹر میں 22 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور نامزدگی کی آخری تاریخ 29 اکتوبر ہوگی۔ کمار نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 4 نومبر 2024 تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔