ممبئی، 11 نومبر (یواین آئی) شیو سینا صدر اودھو ٹھاکرے کے بیٹے اوررکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے اور شیو سینا کے سینئر لیڈر ایکناتھ شندے نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے راج بھون میں ملاقات کی اور نیشنلسٹ کانگریس ، کانگریس اور كچھ آزاد
ممبران اسمبلی کی حمایت کا مکتوب پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق مسٹر آدتیہ ٹھاکرے نے گورنر کو 161 ممبران اسمبلی کی حمایت کا مکتوب پیش کیا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی حکومت میں شامل ہو گی یا نہیں۔