the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بھیونڈی : ایک طرف جہاں وزیراعظم مودی نےسووچھ بھارت ابھیان چھیڑ رکھی ہے، وہیں اس کو اب عوام نے صرف ایک نعرے تک ہی محدود کردیا ہے۔ اس کی تازہ مثال مہاراشٹر کے بھیونڈی میں دیکھنے کو ملی ، جہاں  درجنوں طلبہ غذائی آلودگی کے سبب بیمار ہوگئے ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھیونڈی کے دیوان روشن باغ پر واقع دارالعلوم و یتیم خانہ دیوان شاہ میں سینکڑوں بچوں کی رہائش و قیام کا انتظام ہے ۔ یہاں رات میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 42 بچوں کے پیٹ درد شروع ہوگیا ۔ ان بچوں کو چکر کے ساتھ ساتھ الٹی بھی ہونے لگی ۔تاہم ان بچوں کو



فوری طور اندرا گاندھی سول اسپتال لےجایا گیا ، جہاں کچھ کو ابتدائی علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا لیکن ان میں سے 26 بچوں کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ممبئی کےنائراسپتال بھیج دیا گیا۔ ان میں سے 5 بچوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے ۔

مدرسہ انتظامیہ کے مطابق ڈیڑھ سو بچے دوپہر میں نیاز کھانے کیلئے ایک شخص کے یہاں گئے تھے، وہاں سےآنے کے بعد ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی ۔ ادھر بھیونڈی پولیس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ بھیونڈی کے میئرجاوید دلوی، کانگریس صدر شعیب گڈو اوردیگر نے ممبئی جاکربچوں کی عیادت کی وڈاکٹروں سے بات کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.