: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ 29 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ مہاکمبھ میں مونی اماوسیہ کےاسنان کے دن بھگدڑ کا واقعہ میلے کی بے ترتیبی و بدنظمی کا نتیجہ ہے جس سے یوگی سرکار کی ناکامیوں کا پتہ چلتا ہے مسٹر رائے نے بدھ کو کہا، "یوگی حکومت نے سارا پیسہ صرف اپنی برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر خرچ کیا، نہ کہ مہاکمبھ میں آئے عقیدت مندوں کی سہولت پر۔ یہ اس سرکار کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم
مسلسل ایسی ہی واقعات کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ حادثے کے متاثرہ " خاندانوں کے تئیں میری گہری ہمدردیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مرنے والوں کی روح کے سکون اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ مرنے والوں کے لیے مناسب معاوضہ اور زخمیوں کو معاوضے کے ساتھ مفت علاج فراہم کیا جائے۔