تہران/23جولائی(ایجنسی) ایران میں دو دنوں سے جاری زلزلہ کے تیز جھٹکوں کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 290 ہو گئی ہے۔ پیر کو جنوب مشرقی ایران میں 5.8 شدت کے زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے.میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتوار کو ایران کے مغربی علاقے میں 5.9 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ایران میں دو دن کے اندر اندر چوتھی بار زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور زخمیوں کی
تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
مغربی صوبے کرمان شاہ کے گورنر هوشانگ بازوند نے خبر رساں ایجنسی آئی آر این کو بتایا "زلزلہ میں زخمی آٹھ افراد کو علاج کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے باقی زخمیوں کو علاج کے بعداسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔ ابھی تک کسی کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی ہے"۔