the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کلکتہ 27نومبر(ایجنسی)بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ بی جے پی نے 2014میں جو وعدے عوام سے کیے تھے ان میں سے کسی ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور راجستھان اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیرا علیٰ نے پرولیا کی ریلی میں کہا کہ آج ملک میں آج تاجر پریشان ہیں،سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس کے نام پر لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے۔راجستھان کے عوام مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے سخت ناراض ہیں،راجستھان میں میں بی جے پی کو بڑا نقصان ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ کہیں پر بھی بی جے پی کی حالت اچھی نہیں ہے۔مدھیہ پردیش اور راجستھان ہرجگہ حالات خراب ہیں۔



start;">وزیرا علیٰ نے کہا کہ آج ملک میں صورت حال اس قدر خراب ہے کہ کوئی بھی آزادانہ طور پر کارو بار نہیں کرسکتا ہے۔یہاں تک کے لوگوں کے روپے بینک میں محفوظ نہیں ہے۔نوٹ بندی کے بعد ملک میں کارو بار کا انفراسٹکچر بالکل تباہ ہوگیا ہے۔چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار ی اپنے کارو بار کو بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔بڑے کارو باری ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔مدھیہ پردیش میں کل اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔جب کہ راجستھان میں 7دسمبر کو پولنگ ہوگی۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ملک کا صحیح لیڈر وہ ہوتا ہے جو ملک کے عوام سے محبت کرے نہ عوام کو خوف زدہ کرے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ملک کے لیڈر کو عوام سے محبت کرنی چاہیے مگر عوام کو خوف زدہ کرنے والے آج لیڈر بن گئے ہیں۔عوام کو خوف زدہ کرنے والے زیادہ دنوں تک ملک کی قیادت نہیں کرسکتے ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت جھاڑ کھنڈ اور چھتس گڑھ میں ماؤنوازوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔جب کہ مغربی بنگال حکومت نے بہت ہی کامیابی کے ساتھ ماؤنوازوں پر قابو پایا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.