نئی دہلی،17مارچ(یواین آئی)سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کو 26مارچ تک کےلئے ٹالنے کے معاملے میں منگل کو اسمبلی اسپیکر اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کئے۔معاملے کی سماعت کل ساڑھے دس بجے ہوگی۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیمنت گپتا کی بینچ نے بی جےپی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر،کمل ناتھ حکومت اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس
جاری کئے اور کل تک جواب دینے کو کہاگیا۔سماعت کل ساڑھے دس بجے ہوگی۔
مسٹر چوہان کے علاوہ نو ارکان اسمبلی نے عرضی دائر کی ہے،جس میں اکثریت ثابت کرنے کو ٹالنے کے اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کو چیلنج کیاگیا ہے اور جلد از جلد افلور ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ سبھی فریقوں کو نوٹس ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے جائیں گے۔16باغی ارکان اسمبلی کی عرضی اور عرضیوں کی کاپی بھی ای میل کے ذریعہ بھیجی جائےگی۔